دو رکنی قومی ٹیم عالمی انڈر18- اور انڈر21- سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کریگی،عالمگیر شیح

جمعرات 28 جولائی 2016 14:00

دو رکنی قومی ٹیم عالمی انڈر18- اور انڈر21- سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کریگی،عالمگیر شیح

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی۔2016ء) اکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیح نے کہا ہے کہ دو رکنی قومی ٹیم عالمی انڈر18- اور انڈر21- سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ یہ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 15 سے 25 اگست تک بیلجیئم میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کی طرف سے حارث طاہر اور محمد ثاقب عالمی انڈر18- اور انڈر21- سنوکر چیمپئن شپ میں نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ویزے کیلئے بیلجیئم کے سفارت خانے میں کاغذات داخل کرا دیئے گئے ہیں اور کھلاڑیوں کی روانگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کی طرف سے ویزے جاری کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ ان دونوں کھلاڑیوں نے بنکاک میں تین ہفتے تک اچھی تربیتی حاصل کی ہے۔

وقت اشاعت : 28/07/2016 - 14:00:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :