جشن آزادی کے سلسلہ ہونیوالے سپورٹس پروگرام کا شیڈول جاری

جمعہ 29 جولائی 2016 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) جولائی2016ء۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے جشن آزادی کے سلسلہ میں ہونیوالے سپورٹس پروگرام کا شیڈول جاری کردیا ہے ، پروگرام کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، سپورٹس مقابلے3اگست سے شروع ہوں گے اور 12 اگست تک جاری رہیں گے، صوبہ بھر کے ضلعی سپورٹس آفیسرز کو سپورٹس ایونٹس کے انعقاد کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب لاہور میں مردوخواتین کے 15ایونٹس منعقد کررہا ہے، شیڈول کے مطابق مردوخواتین ہاکی چیمپیئن شپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 3سے 8اگست تک منعقد ہوگی، 9اگست کو جشن آزادی والی بال چیمپیئن شپ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں ہوگی، 10اگست کو جمنیزیم ہال میں مردوخواتین کے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوں گے، 11اگست کورسہ کشی (7اے سائیڈ)،ویٹ لفٹنگ (مردوخواتین)،پاور لفٹنگ (مردوخواتین)،آرم ریسلنگ (مردوخواتین) کے مقابلے جمنیزیم ہال میں منعقد ہوں گے جبکہ 12اگست کو کرکٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی کھیلوں کے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے ، سپورٹس مقابلوں میں کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کررہی ہے، کھلاڑی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرکے جشن آزادی بھرپور انداز میں منائیں گے۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 14:11:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :