پی او اے نے کھلاڑیوں میں قوت بخش ادویا ت کی روک تھام ، مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 29 جولائی 2016 14:14

پی او اے نے کھلاڑیوں میں قوت بخش ادویا ت کی روک تھام ، مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے قوت بخش ادویات سے باڈی بلڈرز کے اموات کے واقعات کے پیش نظر کھلاڑیوں میں ان ادویا ت کی روک تھام اور مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے پی او اے کے نائب صدر سید عابد قادری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ جوڈو اور سائیکلنگ فیڈریشن سمیت فاٹا اولمپک ایسو سی ایشن کو 5ستمبر تک عدالتی معاملات طے کرنے سمیت اپنے الیکشن نہ کروانے پر نیشنل گیمز سے آوٹ کرنے کی تنبہہ کر دی ۔

ذرائع کے مطابق پی او اے کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان ٹرائی تھیلون فیڈریشن کی اولمپک ایسو سی ایشن سے الحاق کی منظوری دی گئی جبکہ مختلف فیڈریشنز کے پی او اے کے قانونی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا جس پر پاکستان جوڈو فیڈریشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے عہداداران کو ہدایت کی کہ پی او اے کے خلاف عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو واپس لیتے ہوئے تحریری حکم نامہ سے آگاہ کریں اور 5ستمبر تک اپنے انتخابا ت منعقد کروائے ورنہ 5نومبر سے کوئٹہ میں شروع ہونیوالی نیشنل گیمز سے انہیں آوٹ کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود کا کہنا تھا کہ پی او اے کی جنرل کونسل کے اجلاس میں باڈی بلڈرز کی قوت بخش ادویات سے ہونیوالی حالیہ اموات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسی لئے پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی ہدایت پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی اولمپک ایسو سی ایشن کے نائب صدر سید عابد قادری کرینگے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں ڈاکٹر وقاراحمد ، خواجہ ادریس، طارق پرویز اور محمد جہانگیر شامل ہیں جو کھلاڑیوں میں ممنوعہ ادویات کی روک تھام اور مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرینگے ۔ ۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 14:14:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :