اسنوکر چیمپئن شپ:پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 29 جولائی 2016 16:56

شرم الشیخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء)پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ اور ورلڈ سکس ریڈ بالز اسنوکر چیمپئن شپ مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال اور بابر مسیح پر مشتمل پاکستان ون ٹیم نے چی وائی او اور مین لوئی لیونگ پر مشتمل ہانگ کانگ تھری کو تین۔

صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔پہلے سنگلز میں بابر مسیح نے چوئی وائی او کو چونسٹھ۔ نو سے شکست دی۔ دوسرے سنگلز میں اسجد اقبال نے مین لوئی لیونگ کو ستاون۔ انچاس سے شکست دی۔ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے ہانگ کانگ کے پیئر کو اکیاسی۔ بائیس سے زیر کرکے پاکستان کو تین۔ صفر کی فتح دلوادی۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ویلز سے ہوگا۔۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 16:56:23