بیلجیم سائیکل ریس ، پانچواں مرحلہ ڈرائیز ڈیونن نے جیت لیا

جمعہ 29 جولائی 2016 17:01

بیلجیم سائیکل ریس ، پانچواں مرحلہ ڈرائیز ڈیونن نے جیت لیا

بیلجیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء)بیلجیم میں جاری سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ میزبان ملک کے ڈرائیز ڈیونن نے جیت لیا ہے۔ بیلجیم سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں دنیا بھر سے شامل ماہر سائیکلسٹس نے ایک دوسرے پر برتری لے جانے کیلئے خوب محنت کی۔ میزبان ملک کے سائیکلسٹ ڈیونن نے ریس کا پانچواں مرحلہ زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے 33 منٹ اور چھپن سیکنڈز میں طے کیا۔ ریس میں دوسرا نمبر ان کے ہم وطن جیلے اور تیسرا روس کے ایوگینے نے حاصل کیا۔ ۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 17:01:24