پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم عالمی کپ کی تیاریوں کیلئے یورپ روانہ ہوگئی

پیر 22 اگست 2016 13:41

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم عالمی کپ کی تیاریوں کیلئے یورپ روانہ ہوگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم عالمی کپ کی تیاریوں کے لیے پندرہ روزہ دورے پر یورپ روانہ ہوگئی،یورپ کے دورے پر روانہ ہونے والی 25 رکنی ٹیم میں 20کھلاڑی اور 5آفیشلز شامل ہیں۔جونئیر ہاکی ٹیم اپنے دورے کے دوران 3میچ سپین اور4میچ ہالینڈ سے کھیلے گی۔

(جاری ہے)

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورے کا مقصد بھارت میں ہونے والے جونئیر ورلڈ کپ کی تیاری ہے۔

کپتان عماد بٹ نے کہا کہ اسپین اور ہالینڈ کی ہاکی ٹیموں کے ساتھ میچ کھیلنے سے ہمارے پلئیرز خود اعتمادی اور صلاحیت بڑھے گی۔ جونیئر ہاکی کے عالمی مقابلے آٹھ سے اٹھارہ دسمبر تک بھارتی شہر لکھن میں کھیلے جائیں گے۔ مینز ایونٹ میں پاکستان آسٹریلیا، بلجیم، نیوزی لینڈ، بھارت سمیت 16 ممالک کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے۔

وقت اشاعت : 22/08/2016 - 13:41:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :