آسٹریلیا کی سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں3وکٹ سے شکست

پیر 22 اگست 2016 16:36

آسٹریلیا کی سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں3وکٹ سے شکست

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) آسٹریلیا نے سری لنکا کو سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی ہے۔کولمبو میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کا ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکن ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر دو سو ستائیس رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کوسال مینڈس سڑسٹھ رنز بناکر آوٴٹ ہوئے جبکہ دنیش چندی مل نے ناٹ آوٴٹ رہتے ہوئے اسی رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فوکنر نے چار اور مچل اسٹارک نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں کینگروز نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان اسٹیو اسمتھ اٹھاون، ایرون فنچ چھپن اور جارج بیلی انتالیس رنز بناکرآوٴٹ ہوئے۔ آئی لینڈرز کی جانب سے پریرا نے تین اور سنداکن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 22/08/2016 - 16:36:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :