سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ ، اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست ، مارن چیلچ نے مینزاور کیرولین نے ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فائنل مرکوں میں مارن چیلچ نے اینڈی مرے اور کیرولین نے جرمنی کی اینجلیک کرِبر کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا

پیر 22 اگست 2016 19:17

سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ ، اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست ، مارن چیلچ نے مینزاور کیرولین نے ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اوہائیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اولمپک چیمپئن اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست ، کروشیا کے مارن چیلچ نے مینز ٹائٹل اپنے نام کرلیا ،جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیرولین نے جرمنی کی اینجلیک کرِبر کو ہرا کر ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے بڑے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولین پلیشکووا اور جرمنی کی اینجلیک کِربر میں جوڑ پڑا ۔

چیک ریپبلک کی کھلاڑی نے حریف کھلاڑی کیخلاف شاندار پرفارمنس دی اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ ایک سے ہرایا ۔ یہ کیرولین کے کیرئر کا چھٹا بڑا ٹائٹل ہے ۔

(جاری ہے)

دوسریی جانب مردوں کے ایونٹ ٹائٹل میچ میں ٹاپ سیڈ اینڈی مرے کا مقابلہ کروشیا کے مارن چیلچ سے ہوا۔

نمبر بارہ سیڈ نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برطانوی ٹینس اسٹار کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی۔ دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ مارن چیلچ نے سات پانچ سے کامیابی سمیٹ کر سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وویمنز ایونٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا نے جرمنی کی اینجلک کربر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

وقت اشاعت : 22/08/2016 - 19:17:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :