پہلاون ڈے، انگلش ٹیم کی جانب سے 3سپنرز اتارے جانے کا امکان

بدھ 24 اگست 2016 12:59

پہلاون ڈے، انگلش ٹیم کی جانب سے 3سپنرز اتارے جانے کا امکان

ساؤتھ ہیمپٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2016ء ) انگلش ٹیم کی جانب سے پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میں 3سپنرز اتارے جانے کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میزبان ٹیم سپنرز کے لیے سازگار خشک وکٹوں پر پاکستانی بلے بازوں کو سپن کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کے لیے وہ ساؤتھ ہیمپٹن میں شیڈول میچ میں آف سپنر معین علی اور لیگ سپنر عادل رشید کے ساتھ ساتھ لیفٹ آرم سپنر لیام ڈاسن کو ڈیبیو کروا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3-1زیر کیا تھا۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 12:59:56