جیمز فالکنز نے سری لنکا کیخلا ف دوسرے ون ڈے میں انوکھی ہیٹرک کرڈالی

muhammad ali محمد علی بدھ 24 اگست 2016 22:08

جیمز فالکنز نے سری لنکا کیخلا ف دوسرے ون ڈے میں انوکھی ہیٹرک کرڈالی

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2016ء ) آسٹریلیو ی فاسٹ باؤلر جیمز فالکنز نے سری لنکا کیخلا ف دوسرے ون ڈے میں انوکھی ہیٹرک کرڈالی ۔

(جاری ہے)

26سالہ فالکنز نے پہلے اپنے آٹھویں اوور کی آخری گیند پر کوشل پریرا کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر اگلے اوور کی پہلی گیند پر اینجلو میتھیوز کو لانگ آف پر کیچ آؤٹ کروایا اور پھر اگلی ہی گیند پر تھیسارا پریرا کو بولڈ کرکے ہیٹرک کرنے والے چھٹے آسٹریلیوی اور مجموعی طور پر 41ویں باؤلر ہونے کا اعزا ز اپنے نا م کیا ، ان کی ہیٹرک کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں انہوں نے کسی بھی بلے باز کو صفر کے سکور پر آؤٹ نہیں کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 22:08:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :