ایشین بیچ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں ہینڈبال، باسکٹ بال اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ

جمعرات 25 اگست 2016 13:50

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ایشین بیچ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں جاری تربیتی کیمپس کے کھلاڑیوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح فٹنس سنٹر میں ویٹ ٹریننگ کی، جن میں ہینڈبال ، باسکٹ بال اور ریسلنگ کے کھلاڑی شامل تھے۔

(جاری ہے)

جناح فٹنس سنٹر کے انچارج انصر عباس نے بتایا کہ سنٹر کی تمام مشنری درست ہے اور مختلف کھیلوں کے کھلاڑی روزانہ صبح و شام جم اور ویٹ ٹریننگ کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:50:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :