پنجاب گیمز میں حصہ لینے کیلئے ٹیموں کی سلیکشن کا عمل کل سے شروع ہوگا

جمعرات 25 اگست 2016 14:57

اوکاڑہ۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) پنجاب اولمپکس اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پنجاب گیمز 2016کا انعقاد 28 تا 30ستمبر لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

کمشنرساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کی ہدایات پرساہیوال ڈویژن کی ٹیموں کی سلیکشن کا عمل 26 اگست سے شروع ہو کر 08 ستمبر تک جاری رہے گاجس میں بوائز کی 14 اور گرلز کی 7ٹیموں کا انتخاب کیا جائیگا ۔ ان کھیلوں میں ہاکی، فٹ بال ، کبڈی، ریسلنگ، بیڈ منٹن،ایتھلیٹکس،باڈی بلڈنگ،ویٹ لفٹنگ اور تیراکی کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا جوپنجاب گیمز میں حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 25/08/2016 - 14:57:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :