پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑی نعیم صدیقی نے نیویارک سٹیٹ ٹینس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

جمعرات 25 اگست 2016 19:28

پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑی نعیم صدیقی نے نیویارک سٹیٹ ٹینس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء ) پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑی نعیم صدیقی نے نیویارک سٹیٹ ٹینس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق نعیم صدیقی عرف سڈ گزشتہ کئی سال سے نیویارک میں اکیڈمی لانگ بیچ ٹینس سنٹر چلاتے ہیں۔ نیویارک سٹیٹ کے ٹینس ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے شرکت کی۔ نعیم صدیقی نے اپنے امریکی پارٹنر جان بونی کے ہمراہ ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں جان سلوین اور ڈیونگ پامر کو 6-3, 6-4 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

نیویارک سٹیٹ ڈبلز چیمپئن بننے کے بعد نعیم صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے نام کے ساتھ پاکستان کا نام جڑا ہے۔ خوشی ہے کہ پاکستان کا نام ہر جگہ بلند کرتے ہیں۔ اگست کے ماہ میں اتنا بڑا ٹورنامنٹ جیتنا بہت خوشی کی بات ہے۔ میرے والد محمد صدیق گزشتہ چالیس سال سے لاہور میں ٹینس کو پرموٹ کر رہے ہیں۔ خوشی ہے کہ امریکی گوروں کو ٹینس اکیڈمی میں تربیت دیتا ہوں۔ واضح رہے کہ نعیم سڈ لاہور ٹینس کے ریفری اور کھلاڑی فہیم صدیقی کے بھائی ہیں۔ نعیم صدیقی پہلے پاکستانی ہیں جن کی نیویارک میں اپنی ٹینس اکیڈمی اور مکمل سنٹر ہے۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 19:28:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :