قومی یوتھ اینڈجونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ4 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

ہفتہ 27 اگست 2016 13:46

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) قومی یوتھ اینڈجونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ4 ستمبر سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ظفر احمد نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزادجموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کے تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے، یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں جونیئر مردوں کے18 ایونٹس، جونیئر خواتین کے 14 ایونٹس، یوتھ مردوں کے 16 ایونٹس اور یوتھ خواتین کے 14 ایونٹس منعقد ہونگے۔
وقت اشاعت : 27/08/2016 - 13:46:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :