شعیب اختر نے اپنی کامیاب فاسٹ باؤلنگ کا راز بتا دیا

پیر 29 اگست 2016 13:35

شعیب اختر نے اپنی کامیاب فاسٹ باؤلنگ کا راز بتا دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست۔2016ء)سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ نہیں کے لفظ نے انہیں بڑا کھلاڑی بننے میں مدد دی، لوگ کہتے تھے کہ وہ فاسٹ باولر نہیں بن سکتے لیکن انہوں نے فاسٹ باولر بن کر دکھا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق کپتان وسیم اکرم کو بتایا کہ وہ ٹرائل دینے کے لیے بس کی چھت پر سوار ہو کر راولپنڈی سے لاہور آئے اور پیدل ماڈل ٹاون پہنچے۔

شعیب اختر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کی تیز ترین گیند نیوزی لینڈ کے بلے باز کریگ میک ملن کو کرائی۔ ایک سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ ان کی آنکھوں میں بڑے بڑے خواب تھے جو انہیں سونے نہیں دیتے تھے۔ شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں کھیل کے لیے ان فٹ قرار دیا تھا لیکن ان کے عزم نے انہیں کرکٹ میں بڑی کامیابیاں دلائیں۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 13:35:37