پاکستانی بیٹسمینوں کی کارکردگی اچھی رہی،سابق کرکٹرز

سرفراز نے زبردست بیٹنگ کی ،یوسف،اصل مقصد سیریز جیتنا تھا ،شعیب اختر

اتوار 25 ستمبر 2016 13:11

پاکستانی بیٹسمینوں کی کارکردگی اچھی رہی،سابق کرکٹرز

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء)کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے پاکستانی بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ،مگر اس سے اچھا کھیل بھی پیش کیا جا سکتا تھا۔ محمد یوسف کہتے ہیں سب بلے بازوں خصوصاً سرفراز نے زبردست بیٹنگ کی۔ شعیب اختر کہتے ہیں سیریز جیت کر دکھانا تھی جیت کر دکھادی۔سکندر بخت کہتے ہیں وہاب ریاض کو بولنگ بہتر بنانا ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ کہ ٹیم نے اچھی بیٹنگ پرفامنس دی مگر اس سے اچھی ہوسکتی تھی۔بیٹنگ بہتر کرنی پڑے گی کیونکہ اچھی ٹیمیں ٹف ٹائم دیں گی،سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا اصل ہدف سیریز جیتنا تھااورپاکستانی بالرز نے بہترین باؤلنگ کر کے سیریز اپنے نام کر لی ہے ، انہوں نے کہا کہ وکٹ کے لحاظ سے اسکور برا نہیں تھا،مگر آخری اوور میں کی گئی بالنگ پریشان کررہی ہے تاہم سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے جنہوں نے سخت محنت کر کے پاکستان کو فتح دلوائی۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 13:11:09