آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے فیر ویل میچ کھیلنے کا فیصلہ پیر کو متوقع اجلاس میں کیا جائیگا

اتوار 25 ستمبر 2016 14:19

آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے فیر ویل میچ کھیلنے کا فیصلہ پیر کو متوقع اجلاس میں کیا جائیگا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے فیر ویل میچ کھیلنے کا فیصلہ پیر کو متوقع اجلاس میں کیا جائے گا،پی سی بی حکام اہم اجلاس میں طریق کار طے کریں گے جبکہ شاہد آفریدی اور نجم سیٹھی کے درمیان پیر کو ہونے والی ملاقات ملتوی ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کو فیر ویل ملے گا یا نہیں اس کے فیصلہ آ پیر کو ہوجائے گا اور اس کے لیے پی سی بی حکام سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

یار رہے کچھ روز پہلے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سبحان احمد کی جانب سے بیان سامنے آیاتھا کہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو فیر ویل میچ کھلانے کا فیصلہ 26ستمبر کو پی سی بی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔سعید اجمل بورڈ کی آفر پہلے ہی مسترد اور کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیر کے روز شاہد آفریدی اور نجم سیٹھی کے درمیان ملاقات ہونا تھی جو آل راؤنڈر کی نجی مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے اس لیے پی سی بی کی جانب سے آل راؤنڈر کو میچ کھیلنے کی پیشکشبھی کی جاسکتی ہے۔آفریدی تیسرا میچ نہیں کھیل سکے تو انھیں فیر ویل میچ کے لیے آئندہ سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 14:19:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :