آفریدی ،سعید اجمل پی سی بی کی سنٹرل کنٹریکٹ فہرست سے باہر

پیر 26 ستمبر 2016 15:58

آفریدی ،سعید اجمل پی سی بی کی سنٹرل کنٹریکٹ فہرست سے باہر

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26 ستمبر۔2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ سے شاہد آفریدی اور سعید اجمل کا نام نکا ل دیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کی سنٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کا اجلاس قدافی سٹیڈیم میں ہوا جس میں کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ سے متعلق ابتدائی مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد کو شاندار پرفارمنس پر اے کیٹگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور آف سپنر سعید اجمل کا نام سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل ہی نہیں ہے ۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 15:58:24