وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
زمان خان اور عباس آفریدی جگہ بنانے میں ناکام
ذیشان مہتاب جمعہ 26 اپریل 2024 14:10
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اپریل 2024ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کے آغاز سے قبل اپنے 15 رکنی سکواڈ میں نوجوان صائم ایوب، فخر زمان اور عثمان خان کیساتھ بابر اعظم کو ٹاپ آرڈر میں جگہ دی۔ سپن بائولنگ اٹیک کیساتھ آل راؤنڈر کے طور پر وقار یونس نے شاداب خان، افتخار احمد، اور عماد وسیم کو ترجیع دی جب کہ ابرار احمد اور اسامہ میر کو بھی اپنے سکواڈ میں شامل کیا۔
فاسٹ بائولنگ لائن اَپ میں سابق لیجنڈری کرکٹر نے شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر کے علاوہ حارث رؤف کو منتخب کیا جب کہ نوجوان زمان خان اور عباس آفریدی کو کم تجربے کی وجہ سے سکواڈ سے باہر رکھا۔
وقار یونس کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، فخر زمان، صائم ایوب، عماد وسیم، ابرار احمد، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف شامل ہیں ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 14:10:29
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ، پشاور، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
سیدہ شہلا رضا بطور صدر پی ایچ ایف اپنے منصب پر فائز ہیں، سیکرٹری جنرل حیدر حسین
-
ایس اے ایف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20کرکٹ،ملتان اور کوئٹہ کی فتح
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی ، سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری
-
کراچی ، ایچ کے انٹر یونیورسٹی والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز