پاکستان ویمن چیلنج ٹین پین باولنگ چیمپئین شپ کا پہلے راونڈ اختتام پذیر ،16 کھلاڑیوں نے کواٹر فائنل میں جگہ بنالی

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) پاکستان ٹین پین باولنگ فیدڑیشن کے زیر اہتمام پاکستان ویمن چیلنج ٹین پین باولنگ چیمپئین شپ کا پہلے راونڈ اختتام پذیر ہو گیا جس میں 16 کھلاڑیوں نے کواٹر فائنل میں جگہ بنالی ،لیژر سٹی باولنگ کلب صفہ گولڈ مال اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں کورٹر فائنل راونڈ میں کوالیفائی کرنیوالی کھلاڑیوں میں ماہی، روزینہ علی، روخسانہ، شازیہ نیئر، شایستہ خان، فوزیہ خان، سعدیہ عارف، شائستہ فروین، شما، خفصہ خان، نذخت انجم، نازیہ ، خوش بخت عباس، عمارہ، عظمہ خان ، اور بشرا شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالرحمان کا کہنا تھاکہ ٹین پین باولنگ خواتین کیلئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔کیونکہ یہ خواتین کیلئے ایک محفوظ اور ان ڈور گیم ہے۔ اور ہماری کوشیش یہی ہے کہ ہم خواتین کو اس گیم کی طرف راغب کرے اور اپنے ملک کا نام روشن کرسکے۔

وقت اشاعت : 29/09/2016 - 18:24:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :