جسمانی معذوری کو اپنے لئے خدا کا تحفہ سمجھتا ہوں ، حیدر علی

جمعرات 29 ستمبر 2016 21:07

جسمانی معذوری کو اپنے لئے خدا کا تحفہ سمجھتا ہوں ، حیدر علی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) ریو پیرالمپکس کے لانگ جمپ مقابلوں میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیتنے والے حیدر علی جسمانی معذوری کو اپنے لیے خدا کی طرف سے تحفہ سمجھتے ہیں۔گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ اسپرنٹر نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں معذور نہیں ہوتا تو پیرالمپکس میں ملک کی کبھی نمائندگی نہ کر پاتا اور میڈل نہیں جیت سکتا تھا۔

پیرالمپکس سے چند دن قبل منعقدہ ریو اولمپکس 2016 میں وائلڈ کارڈ انٹری کی بنیاد پر شریک ہونے والے پاکستانی ایتھلیٹ متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہے تھے۔پیرالمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ایتھلیٹ T-37 لانگ جمپ میں 6.3 میٹر کی چھلانگ لگا کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ چین کے شینگ گوانگ ڑو نے سونے اور برازیل کے ایون گی لسٹا کاردوسا نے چاندی کا تمغحہ جیتا تھا۔

(جاری ہے)

چین میں منعقدہ 2010 پیرالمپکس گیمز میں حیدر علی نے F-38 لانگ جمپ میں سونے اور T-38 سو میٹر میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ تاہم ریو میں فتح کے باوجود پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انہیں نقد انعامی رقم سے نہیں نوازا۔حیدر علی نے کہا کہ میری معذوری خدا کی طرف سے میرے لیے تحفہ ہے، میں اسے کمزوری سمجھنے کے بجائے اپنی لیے مضبوطی کی سب سے بڑی علامت سمجھتا ہوں جس کی بدولت میں پیرالمپکس گیمز میں شرکت میں کامیاب ہوا۔

نیشنل پریس میں نیشنل پیرالمپکس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرس کے موقع پر ایتھلیٹ نے ڈان سے گفتگو میں کہا کہ کھیلوں میںآ نے سے قبل انہیں منعذوری کی وجہ سے مسائل کا سامنا تھا لیکن اب کھیلوں نے انہیں احساس کمتری کے احساس سے نکلنے میں مدد دی۔پریس کانفرنس میں شریک کمیٹی کے نمائندوں طارق مصطفیٰ، عمران شامی، آمنہ شامی، ہما مصطفیٰ اور خو حیدر علی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سرپرست کا کردار ادا کرتے ہوئے کمیٹی کی مالی مدد کرے، پاکستانی ایتھلیٹس میں میڈلز جیتنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں میڈل جیتنے والے کیلئے تو حکومت نے نقد انعام رکھا ہے لیکن اس طرح کا کوئی بھی انعام پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والے کیلئے نہیں رکھا گیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا سے جب ڈان نے رابطہ کیا تو انہوں نے حیدر کو قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں تمام سہولیات فراہم کرتے ہوئے مکمل مالی مدد فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں کو نقد انعام دینے کی کوئی پالیسی موجود نہیں لیکن ہم پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں کیلئے بھی نقد انعام کا اعلان کریں گے

وقت اشاعت : 29/09/2016 - 21:07:53