آئی جی خورشید عالم میموریل ٹینس ٹریننگ کیمپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں اختتام پذیر

جمعہ 14 اکتوبر 2016 18:21

آئی جی خورشید عالم میموریل ٹینس ٹریننگ کیمپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2016ء) آئی جی خورشید عالم میموریل ٹینس ٹریننگ کیمپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں اختتام پذیر ہوگئی اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر طاہر٬ سیکرٹری جنرل عمر آیاز خلیل٬صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی٬سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین اعجاز احمد صدر جہانزیب صدیق٬ضیاء عالم خان٬ زید عالم خان خورشیدعالم سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

ٹریننگ کیمپ دو ہفتے تک جاری رہا جس میں ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں نے کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی ٹریننگ حاصل کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی تمام جونیئر ٹائٹل جیت چکے ہیں اور رینکنگ میں بھی سرفہرست ہیں انہوں نے انہیں اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی نے تمام کھلاڑیوں جن میں حمزہ رومان ‘حامد اسرار ‘یوسف خان‘ کاشان عمر ‘عاقب عمر ‘شعیب خان ‘اظہار افتخار‘ ثاقب عمر ‘برکت اللہ ‘یوسف خان ‘شہریار ‘شاہ سوار ‘اکرام اللہ ‘جبران اللہ اور رضوان شامل ہیںمیں انعامات اورسرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل کے مطابق کیمپ کے انعقاد کا مقصد واہ کینٹ نیشنل چیمپئن شپ ‘اسلام آباد میں آئی ٹی ایف چیمپئن شپ ‘بے نظیر بھٹو نیشنل چیمپئن شپ سمیت دیگر مقابلوں کے لئے کھلاڑیوں کو تیار کرنا تھا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے کھلاڑی تمام ٹائٹل جیت کر اپنی روایات برقرار رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 14/10/2016 - 18:21:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :