پہلا چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

ابتدائی روزمینز سنگلز میں عقیل خان٬ حراعاشق٬ عثمان رفیق ٬ مزمل مرتضیٰ ٬ امن عتیق ٬ احمد بابر اور شہزاد نے اپنے میچز جیت لئے انڈر 18 میں ذیشان باجانی٬انڈر 14 میں بلال عاصم ٬ حمزہ رومان اور حمید اسرار فاتح٬ ٹورنامنٹ 22اکتوبر تک جاری رہے گا

پیر 17 اکتوبر 2016 17:06

پہلا چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہو گیا
واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے پہلا چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہو گیا٬ مینز سنگلز میں عقیل خان٬ حراعاشق٬ عثمان رفیق ٬ مزمل مرتضیٰ ٬ امن عتیق خان ٬ احمد بابر اور شہزاد نے اپنے اپنے میچز جیت لئے٬ انڈر 18کیٹگری میں ذیشان باجانی٬انڈر 14کیٹگری میں بلال عاصم ٬ حمزہ رومان اور حمید اسرار نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

یہ ٹورنامنٹ 22اکتوبر 2016تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے پہلا چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2016کا آرڈننس کلب واہ کینٹ میں باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ تبسم رحمان ممبر پی او ایف بورڈ مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ٹورنامنٹ کے آغاز کا اعلان کیا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز٬ لیڈیز سنگلز٬ انڈر 17سنگلز٬ بوائز انڈر 14 سنگلز٬ بوائز اینڈ گرلز انڈر 10سنگلز٬ مینز ڈبلز اینڈ 45پلس مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 5لاکھ روپے ہے۔ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچز میں مینز سنگلز میں عقیل خان نے راشد کو (6-1, 6-0)٬ حراعاشق نے شاہین محمود کو (6-0, 6-2)٬ عثمان رفیق نے ملک عبد الرحمان کو(7-5, 6-4)٬ مزمل مرتضیٰ نے اسد اللہ کو (6-1٬6-4)٬ امن عتیق خان نے مدثر مرتضیٰ کو (7-5٬ 6-3) ٬ احمد بابر نے عدنان رشید کو (6-1٬6-2)اور شہزاد نے عبدال حیدر کو (6-4٬ 6-3) سے شکست دی۔

انڈر 18کیٹگری میں ذیشان باجانی نے اظہر افتخار کو(7-6٬ 6-1)سے شکست دی۔ انڈر 14کیٹگری میں بلال عاصم نے اسد باجانی کو (5-4٬ 4-1)٬ حمزہ رومان نے سید محمد احمد کو (4-0٬ 4-0)اور حمید اسرار نے احمد نائل قریشی کو (4-1٬ 4-1) سے شکست دی۔ یہ ٹورنامنٹ 22اکتوبر 2016تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 17/10/2016 - 17:06:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :