پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں فائنل میچز (کل) کھیلے جائیں گے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:43

پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں فائنل میچز (کل) کھیلے جائیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں فائنل میچز (کل) جمعہ لیاقت جمنازیم ٬ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے٬ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے٬ مینزسنگلز کا فائنل محمد عرفان سعید بھٹی اور رضوان اعظم کی درمیان کھیلا جائے گا٬ ویمن سنگلز کے فائنل میں ماہور شہزاد کا مقابلہ پلواشہ بشیر سے ہوگا٬ مینز ڈبلز کے فائنل میں محمد عرفان بھٹی اور عظیم سرور کا مقابلہ رضوان اعظم اور سلہری کاشف علی سے ہوگا٬ویمن ڈبلز کے فائنل کا مقابلہ سدرہ حماد اور خضرہ رشید کا مقابلہ پلواشہ بشیر اور صائمہ منظور سے ہوگا٬ مکسڈ ڈبلز کا فائنل پاکستان کے محمد عرفان بھٹی اور میمونہ عامر کا مقابلہ نیپال کے راتناجیت اور ننگسال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/10/2016 - 18:43:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :