پشاور اور بہاولپور کی ٹیمیں چوتھی پرائم منسٹر آف پاکستان کرکٹ چیمپئن ٹرافی فار دی بلائینڈ کے فائنل میں پہنچ گئیں

فائنل (کل)کھیلا جائے گا٬ ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی مہمان خصوصی ہوں گے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:52

پشاور اور بہاولپور کی ٹیمیں چوتھی پرائم منسٹر آف پاکستان کرکٹ چیمپئن ٹرافی فار دی بلائینڈ کے فائنل میں پہنچ گئیں
․اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پشاور اور بہاولپور کی ٹیمیں چوتھی پرائم منسٹر آف پاکستان کرکٹ چیمپئن ٹرافی فار دی بلائینڈ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنلز میں پشاور نے گوجرانوالہ اور بہاولپور نے اسلام آباد کو شکست دی۔ پشاور بہاولپور کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں (کل) جمعہ کو سی ڈی اے کرکٹ گرائونڈ ایف نائن پارک میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں جمعرات کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں گوجرانوالہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 157 رنز بنائے٬ محمداکرم 51 رنز بنا کر نمایاں رہے٬ جواب میں پشاور کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13.5 اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کیا٬ ہارون نے 92 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرا ر پائے٬ دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 176 رنز بنائے٬ انیس 79 رنز بنا کر نمایا رہے٬ جواب میں بہاولپور نے مطلوبہ ہدف 17 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا٬ ظفر نے 58 رنز بنائے۔

ایونٹ کا فائنل آج جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد کے ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
وقت اشاعت : 20/10/2016 - 18:52:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :