بھارت انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈی آر ایس سسٹم ٹرائل بیسز پر لگائے گا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:47

بھارت  انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں  ڈی آر ایس سسٹم ٹرائل بیسز پر  لگائے گا

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بالاآخر 8 برس بعد ڈی آر ایس سسٹم استعمال کرنے پر حامی بھر لی٬ بھارت آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں ٹرائل بیسز پر اس سسٹم کا نفاذ کرے گا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 9 نومبر سے ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارت نے 2008ء میں ایمپائر ریفرل سسٹم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف پہلی سیریز کھیلی تھی اور اس کے بعد وہ مسلسل اس کی مخالفت کرتا رہا۔ بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ٹرائل بیسز پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈی آر ایس کے استعمال پر اتفاق کیا ہے اس کے مستقل نفاذ کا فیصلہ سسٹم کی پرفارمنس اور کھلاڑیوں کی طرف سے فیڈبیک ملنے کے بعد کریں گے۔ واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو آئی سی سی کے جنرل مینجر جیف ایلرڈائس نے دہلی میں پریزینٹیشن دی تھی اور انیل کمبلے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پریزینٹیش کے دو روز بعد بھارت نے سسٹم کے نفاذ پر اتفاق کر لیا۔

وقت اشاعت : 21/10/2016 - 21:47:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :