پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام٬25بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:43

پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام٬25بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے زیر اہتمام دبئی آئی سی سی اکیڈمی میں دبئی زلمی کرکٹ ٹیم کے فائنل ٹرائلز ٹیم کیلئے 25بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا۔پاکستان کے سٹار کرکٹرشاہد آفریدی٬ پاکستانی ٹیم کے سابق بائولنگ کوچ محمد اکرم,نبیل آفریدی ٬نیئر شہزاد عباسی اور سجاد احمد نے کھلاڑیوں سے ٹرائلزلئے۔

پشاور ظلمی فائونڈیشن کے چئیرمین جاوید آفریدی بھی خصوصی شرکت۔ پشاور ظلمی فائونڈیشن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں منتخب ہونے والے 100کھلاڑیوں میں سے 25بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے دبئی ائی سی سی اکیڈمی میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ ٹرائلز لینے کے لئے پشاور زلمی کے کپتان اور قومی سٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی٬ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بائولنگ کوچ محمد اکرام اور آزادکشمیر کے مایاناز کرکٹر نیئر شہزاد عباسی نے کھلاڑیوں سیٹرائلز لئے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں پہلے مرحلے میں منتخب ہونے والے 100کھلاریوں کو بلایا گیا تھا۔ کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہر کیا ۔ ٹرائلز دینے والے کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان٬ آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تھا۔ ٹرائلز کے دوران دبئی زلمی کے لئے 25بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 14:43:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :