ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون جنو تابئی77سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:50

ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون جنو تابئی77سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء)دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی جاپانی خاتون جنو تابئی کا 77 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ جنو تابئی نے 1975 میں مانٹ ایورسٹ کو سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 35 سال تھی۔

(جاری ہے)

ماونٹ ایورسٹ پر پہنچنے سے 12 دن پہلے وہ برفانی طوفان کی زد میں آ گئی تھیں۔

ان کے ایک گائیڈ نے انہیں برف سے باہر نکالا۔ اس کے بعد بھی انہوں نے چڑھنا جاری رکھا۔ تابئی نے کہا تھا کہ انہیں اپنی کامیابیوں پر فخر ہے۔ اس کے بعد سے 1992 تک وہ سات بلند ترین چوٹیوں پر پہنچنے میں کامیاب رہیں۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ جنو تابئی گزشتہ چار سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ان کا انتقال ٹوکیو میں قائم ایک ہسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھیں۔

وقت اشاعت : 23/10/2016 - 18:50:23