چیس کے کھلاڑی محمود لودھی کو 7ویں ایشین سینئرچیس چمپئن شپ میں شرکت کیلئے سفری اخراجات کا چیک مل گیا

پیر 24 اکتوبر 2016 19:20

چیس کے کھلاڑی محمود لودھی کو 7ویں ایشین سینئرچیس چمپئن شپ میں شرکت کیلئے سفری اخراجات کا چیک مل گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے چیس کے معروف کھلاڑی محمود لودھی کو میانمار میں ہونیوالی7ویں ایشیئن سینئر چیس چمپئن شپ میں شرکت کیلئے سفری اخراجات کا ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک دیدیاہے۔محمود لودھی نے پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میںان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ محمود لودھی نے چیس کے میدان میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں٬ اب وہ میانمار میں اپنے ٹائیٹل کا دفاع کرنے جارہے ہیں پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں٬ انشاء اللہ محمود لودھی اپنا ٹائیٹل برقرار رکھیں گے٬ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ان کے سفری اخراجات کیلئے چیک دیدیا ہے٬ سپورٹس بورڈ پنجاب مستقبل میں بھی ان سے تعاون جاری رکھے گا٬ چیس چمپئن محمود لودھی نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا مالی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے تعاون کیا اس سے دوسرے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ پاکستان کیلئے اعزازات جیتیں گے۔

واضح رہے کہ چیمپین شپ 26اکتوبر سے 5نومبر تک میانمار کے شہر منڈالے میں منعقد ہورہی ہے۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 19:20:13