فلمسٹارمیرا کے بعد شعیب اختر بھی گلابی انگریزی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے

سوشل میڈیا پر انگریزی پڑھنے کے بعد مداحوں کی ہنسی چھوٹ گئی ٬استاد کا پتہ لگانے کیلئے سی آئی ڈی کی مدد لینے کے مشورے

پیر 24 اکتوبر 2016 19:28

فلمسٹارمیرا کے بعد شعیب اختر بھی گلابی انگریزی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) فلمسٹار میرا کے بعد قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر بھی اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مانٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ خان کے ہمراہ ملاقات کی تصویر شیئر کی تاہم ان کی انگریزی پڑھنے کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین کے ہنسی چھوٹ گئی اور کئی نے تو مذاق مذاق میں ان کے استاد کا پتہ لگانے کے لیے سی آئی ڈی کی مدد لینے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 19:28:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :