سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اظہر محمود یکم نومبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھال لیں گے

بورڈ سے تمام معاملات طے ہوگئے ایک سالہ معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے

منگل 25 اکتوبر 2016 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اظہر محمود یکم نومبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھال لیں گے ٬ْبورڈ سے تمام معاملات طے ہوگئے ایک سالہ معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور اظہر محمود میں ایک سالہ معاہدے پر اتفاق ہوگیاچونکہ وہ اب برطانوی شہریت کے حامل ہیں اس لیے انھیں غیرملکی کوچ کے جیسی مراعات دی جائیں گی ٬ْوہ یکم نومبر کو باقاعدہ بولنگ کوچ بن جائیں گے البتہ قومی ٹیم کے ساتھ پہلی اسائنمنٹ دورئہ نیوزی لینڈ ہو گی۔

گذشتہ دور میں اظہر کو ماہانہ 9 ہزار ڈالر دئیے گئے٬ اب بورڈ 10 دینا چاہتا ہے تاہم وہ 12 ہزار ڈالر کے خواہاں ہیںذرائع نے بتایا کہ پی سی بی اور اظہر محمود کے درمیان جلد معاہدہ طے پاجائیگا -
وقت اشاعت : 25/10/2016 - 12:33:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :