ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چمپئن شپ٬پی آر ایس بی الیون نے کوئٹہ ڈویژن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:39

ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چمپئن شپ٬پی آر ایس بی الیون نے کوئٹہ ڈویژن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز ریلوے اسٹیڈیم میں ہوگیا۔ پی آر ایس بی الیون نے کوئٹہ ڈویژن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا ۔ کوئٹہ ڈویژن نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ عبدالوہاب نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز ناٹ آئوٹ٬ شاکر علی 19 اور محمد عرفان بٹ نے 15 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

پی آر ایس بی الیون کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسفر ریاض نے 3/19٬ کاشف صدیق3/31٬ حسن ناصر 2/34٬ حافظ سلیمان 1/20 اور آفتاب ازور نے 1/39 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پی آر ایس بی الیون نے 18.5 اوورزمیں 2کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ کاشف صدیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز ناٹ آئوٹ٬ محمد حسن 27 رنز ناٹ آئوٹ اور کاشف علی نے 30 رنز بنائے۔ کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے محمد عماد نے 1/20 اور شاکر علی نے 1/39 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف٬ محمد کلیم امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 18:39:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :