سوات انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں تین میچز کا فیصلہ

قمبر سینئر کلب ٬ سلام الیون اور نوے کلے ہاکی کلب نے میچز جیت کر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:08

سوات انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں تین میچز کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سوات ڈسٹرک انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں قمبر سینئر کلب ٬ سلام الیون اور نوے کلے ہاکی کلب نے میچز جیت کر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا٬ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کی ہدایت پر انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں سوات ڈسٹرکٹ انٹر کلب چیمپئن شپ میں گزشتہ روز تین میچز کھیلے گئے جس کے پہلے میچ میں قمبر سینئر نے الیون سٹار کو پانچ چار سے شکست دی ٬ قمبر کی طرف سے رفیع اللهاور ارشد نے دو دو جبکہ الیاس نے ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

الیون سٹار کی طرف سے شوکت علی ٬ برکت اور اسرار نے گول کئے ۔ دوسرا میچ میں نوے کلے ہاکی کلب نے سوات الیون کو ایک صفر سے شکست دی فضل حق نے گول کیا۔ جبکہ تیسرے میچ میں سلام الیون نے قمبر جونیئر کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دی٬ سلام الیون کی طرف سے کفایت اور منصور نے گول کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری موسیٰ خان ٬ خیبرپختونخوا ہاکی ایسویس ایشن کے سینئر نائب صدر ملک ودان ٬ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر علی خان ایڈوکیٹ٬ ڈاکٹر ظفر علی خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ٹورنامنٹ میں 19 کلبز شرکت کررہی ہیں جس میں سولہ رجسٹرڈ اور تین غیر رجسٹرڈ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 20:08:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :