سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا

جمعرات 9 مئی 2024 15:45

سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا
ایپوہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں (کل) جمعہ کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے،پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ ،ملائیشیاکی ٹیم جنوبی کوریاسے اور جاپان کی ٹیم کینیڈا سے نبرد آزما ہو گی۔تفصلات کیم طابق سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30 ویں ایڈیشن کے ابتدائی رائونڈ میں پاکستان کی ٹیم ٹیم پانچواں اور آخری میچ (آج) جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں تاحال ناقابل شکست ہے۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی،گرین شرٹس نے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 گول سے مات دی ،تیسرا میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا،پاکستان ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں کینیڈا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی تھی۔ٹورنامنٹ میں جمعہ کو دوسرا میچ میزبان ملائیشا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور ا?خری میچ جاپان اور کینیڈاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم ابتدائی رائونڈ میں 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قائم ہے۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ 11مئی کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 09/05/2024 - 15:45:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :