ویانا اوپن ٹینس ٬ مارٹن ڈیل پوٹرو ٬ کائی نیشکوری کی کوارٹر فائنل میں اینٹری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:56

ویانا اوپن ٹینس ٬ مارٹن ڈیل پوٹرو ٬ کائی نیشکوری کی کوارٹر فائنل میں اینٹری

باسل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) اینڈی مرے نے ویانا اوپن ٹینس کی پہلی رکاوٹ عبور کرلی ٬ باسل میں مارٹن ڈیل پوٹرو اور کائی نیشکوری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ویانا میں ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے راؤنڈ میں برطانوی اینڈی مرے اور سلواکیا کے مارٹن کلیزان میں جوڑ پڑا ٬ اینڈی مرے نے حریف کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے ہرایا۔ باسل اوپن ٹینس میں ارجنٹائن کے مارٹن ڈیل پوٹرو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے ہالینڈ کے رابن ہاس کو 3-6 اور 4-6 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں جاپان کے کائی نیشکوری کامیاب رہے۔ نیشکوری نے اطالوی سٹار پاؤلو لورینزی کو ہرا کر ٹاپ ایٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔ ۔

وقت اشاعت : 27/10/2016 - 16:56:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :