بروک لیسنر نے گولڈ برگ سے شکست پر خاموشی توڑ دی

منگل 29 نومبر 2016 20:43

بروک لیسنر نے گولڈ برگ سے شکست پر خاموشی توڑ دی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2016ء)بروک لیسنر کو سروائیور سیریز میں بل گولڈ برگ کے ہاتھوں حیران کن شکست کا سامنا ہوا تھا یعنی وہ ڈیڑھ منٹ سے بھی کم وقت میں چت ہوگئے تھے۔دنیا بھر کے ریسلنگ پرستاروں کو 85 سیکنڈ کے شاک کردینے والے اس میچ میں شکست کی 'اصل وجہ' بروک لیسنر کی جانب سے سامنے آگئی ہے۔بروک لیسنر کے منیجر پال ہے مین نے بروک لیسنر کی جانب سے گولڈ برگ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کی وجہ ایک انٹرویو کے دوران بیان کی۔

اس انٹرویو کے دوران ایسا محسوس ہوا کہ پال ہے مین نے اس شکست کو بہت زیادہ سنجیدہ لیا اور ایک موقع پر ان کی آنکھوں سے آنسو بھی ابل پڑے۔انہوں نے تسلیم کیا ' میں نے اور بروک لیسنر نے گولڈ برگ کو بہت ہلکا لیا تھا، جو کہ شکست کی وجہ بنا'۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بروک لیسنر کو لگ رہا تھا کہ ایک ایسا فرد جس نے 12 سال سے کسی ریسلنگ میچ میں حصہ نہیں لیا، اسے ہرانا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوگا۔

پال ہے مین نے کہا کہ انہیں لگا تھا کہ یہ تو بروک لیسنر کے کیرئیر کا آسان ترین کمائی والا میچ ثابت ہوگا۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گولڈ برگ کی 2 اسپئیرز کے نیچے میں بروک لیسنر کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں، اب یہ ریسلر 'اپنے زخم چاٹ' رہا ہے اور جلد پہلے سے زیادہ مضبوط اور شعلہ فشاں بن کر ابھرے گا۔پال ہے مین نے کہا کہ بروک لیسنر اس شکست کا انتقام کے لیے پرعزم ہیں اور وہ اگلے ماہ رائل رمبل میچ کا حصہ بنیں گے۔خیال رہے کہ گولڈ برگ نے گزشتہ ہفتے ایک بار پھر چیمپئن بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے رائل رمبل میچ میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

وقت اشاعت : 29/11/2016 - 20:43:23