دفاعی چیمپئن نائیجیریا اور کیمرون کی ٹیمیں افریقن ویمنز کپ آف نیشنز کے فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 30 نومبر 2016 16:08

دفاعی چیمپئن نائیجیریا اور کیمرون کی ٹیمیں افریقن ویمنز کپ آف نیشنز کے فائنل میں پہنچ گئیں

یوآنڈے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) دفاعی چیمپئن نائیجیریا اور میزبان کیمرون کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے افریقن ویمنز فٹ بال کپ آف نیشنز کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنلز میں نائیجیریا نے جنوبی افریقہ اور کیمرون نے گھانا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

کیمرون میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں دفاعی چیمپئن نائیجیریا اور میزبان کیمرون نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز میں نائیجیریا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جنوبی افریقہ کو 1-0 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں میزبان کیمرون نے گھانا کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

وقت اشاعت : 30/11/2016 - 16:08:03