ابھی کپتانی جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا :مصباح الحق

بدھ 30 نومبر 2016 16:12

ابھی کپتانی جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا :مصباح الحق

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30نومبر۔2016ء )قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے انہوں نے ابھی کپتانی جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کا اولین ہدف اعتماد بحال کرنا ہوگا کیوں کہ آسٹریلیا اب پہلے جیسی ٹیم نہیں رہی ،وہاں کی کنڈیشنز نیوزی لینڈ سے آسان ہیں اور ہم ان کی ناتجربہ کاری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے تاہم ہمیں اس ٹورکو چیلنج سمجھ کر کھیلنا ہوگا ۔

ٹیسٹ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی سوچا نہیں کہ دورہ آسٹریلیا میں ناکامی کی صورت میں وہ کپتانی جاری رکھیں گے یا چھوڑ دیں گے تاہم فٹنس ان کے لیے فی الحال کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

وقت اشاعت : 30/11/2016 - 16:12:59