آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،یونس خان اور یاسر شاہ کی تنزلی

بدھ 30 نومبر 2016 17:06

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،یونس خان اور یاسر شاہ کی تنزلی

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30نومبر۔2016ء )نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے زیادہ زور دار جھٹکا یونس خان کو لگا ہے جو کہ بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر سے تنزلی کا شکار ہو کر 10ویں پرآ گئے ہیں ، اظہر علی 16ویں سے 17ویں پر چلے گئے ہیں جبکہ اسد شفیق کی بھی دو درجے تنزلی ہوئی ہے ۔

اس فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہے ،چوتھے نمبر پر یونس خان کی جگہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن نے لے لی ہے ۔دوسری جانب پاکستان کو باؤلنگ میں بھی تنزلی کا سامناکرنا پڑا ہے اور لیگ سپنر یاسر شاہ 2 درجے تنزلی کے ساتھ ساتویں سے نویں نمبر پر چلے گے ہیں ۔

وقت اشاعت : 30/11/2016 - 17:06:46