آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے روز مختلف ایج گروپس کے کوارٹرفائنلز

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:54

آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے روز مختلف ایج گروپس کے کوارٹرفائنلز
لاہور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) پہلی نیزاآل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ2016ء کے چوتھے روز مختلف ایج گروپس کے کوارٹرفائنلز مکمل ہوئے،چوتھے روز دو اپ سیٹ ہوئے۔ پہلا اپ سیٹ پانچویں نمبر والی ماہین آفتاب نے کوارٹرفائنل میں دو گھنٹے جاری رہنے والے میچ میں ٹاپ سیڈ نمبر ٹو سارہ محبوب کو 6-4, 6-4 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا جبکہ دوسرا اپ سیٹ ساتویں نمبر والے مزمل مرتضیٰ نے نمبر فور سیڈ شہزاد خان کو تین گھنٹوں کے میچ میں سخت مقابلے کے بعد 6-3, 6-7, 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

دیگر مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹرفائنلز مقابلوں میں عقیل خان نے مدثر مرتضیٰ کو 6-2, 6-0 سے، محمد عابد نے ہیرا عاشق کو 6-7, 7-5, 6-0 ہرایا، یہ میچ بھی تین گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

(جاری ہے)

یاسر خان نے احمد چودھری کو 6-7, 6-4, 3-1 سے ہرایا، احمد چودھری انجری کی وجہ سے میچ پورا نہ کر سکے۔ سیمی فائنل مقابلے آج بروز جمعہ کودوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔ گرلز سنگلزکے پری کوارٹرفائنلز مقابلوں میں سارہ منصور نے شمزہ طاہر کو 6-1, 6-2سے، عشاء جواد نے ماہین خان کو 6-0, 6-0 سے، نور ملک نے مریم مرزا کو 6-0, 6-0 سے ، ماہین آفتاب نے اروبہ شاہاب کو 6-0, 6-0 سے، سارہ محبوب نے ندا اکرم کو 6-0, 6-0 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔

گرلز سنگلز میں دو کوارٹرفائنلز بھی مکمل ہوئے۔ پہلے کوارٹرفائنل میں سارہ منصور نے عشاء جواد کو 6-0, 6-0 سے، عشنا سہیل نے نور ملک کو 6-1, 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنلز میں مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ نے احمد بابر اور عمر بابر کو 6-3, 6-4 سے، طلحہ وحید اور تنویر منیر نے شہریار ملک اور بلال کو 6-2, 6-2 سے، صاحبزادہ محمد علی اور امن عتیق خان نے حسن ریاض اور کاشان الحق کو 6-4, 3-6, 10-5 سے، عقیل خان اور رشید ملک نے یاور علی اور طارق صادق کو 6-0, 6-3 سے، احمد چودھری اور ہیرا عاشق نے برکت اللہ اور اسد اللہ کو 6-0, 7-6 سے ، زید مجاہد اور ابدال حیدر نے احمد اسجد اور الہام خان کو 6-4, 6-2 سے شکست دے کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 01/12/2016 - 20:54:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :