مسلمانوں پر ظلم، ملائیشیا نے میانمار کے ساتھ فٹبال میچ منسوخ کر دیئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:37

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ملائیشیا کی قومی فٹ بال ٹیم نے میانمار کے ساتھ دو دوستانہ انڈر 22 میچ منسوخ کر دیے ہیں۔ ٹیم کے ترجمان کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ظلم وزیادتی کی وجہ سے اب یہ میچ نہیں ہوں گے۔ یہ دونوں میچ رواں ماہ کی 9 اور 12 دسمبر کی تاریخ کو شیڈول تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ملائیشیا نے کہا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف بڑھتے واقعات پر اسے شدید تشویش ہے۔ اس لئے وہ مقامی فٹبال ٹورنامنٹ سے پیچھے ہٹنے پر غور کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر کھیل خیری جمال الدین نے بھی کہا تھا کہ مسلمانوں کیخلاف پرتشدد واقعات کے بعد میانمار کی آسیان کی رکنیت پر نظر ثانی کی جانی چاہیے۔۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 12:37:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :