بنگلہ دیش پریمیئرلیگ ایک بار پھر اسکینڈلز کی زد میں ،کھلاڑیوں کی جانب سے خواتین مہمانوں کو ہوٹل کے کمروںمیں بلانے کا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پابندی کے باوجود ایک پاکستانی کرکٹرنے ایک لڑکی کو ہوٹل میں بلایا ،اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے لڑکی کو باہر نکال کر کھلاڑی کی سرزنش بھی کی بی پی ایل کی انتظامیہ نے پہلے ہی تنازعات سے بھری لیگ کونئے تنازعے میں الجھنے سے روکنے کیلئے اس معاملے کو دبا دیا ہے‘ میڈیا رپورٹس

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیئرلیگ ایک بار پھر اسکینڈلز کی زد میں آگئی ،کھلاڑیوں کی جانب سے خواتین مہمانوں کو ہوٹل کے کمروںمیں بلانے کا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات کے مطابق لیگ انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے کے باوجود ایک پاکستانی کرکٹرنے ایک لڑکی کو ہوٹل میں بلایا جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

جس کے بعد نہ صرف لڑکی کو ہوٹل کے کمرے سے باہر نکالاگیا بلکہ کھلاڑی کی سرزنش بھی کی گئی۔بی پی ایل کی انتظامیہ نے پہلے ہی تنازعات سے بھری لیگ کونئے تنازعے میں الجھنے سے روکنے کیلئے اس معاملے کو دبا دیا ہے۔میڈیاتک یہ ’’خبر‘‘ پہنچنے کے بعد یہ جاننے کی کوششیں تیزتر ہوگئی ہیں کہ ’’لڑکی کوہوٹل کے کمرے میں بلانے والا پاکستانی کرکٹرآخر کون ہی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں بھی لیگ کی جانب سے دومقامی انٹرنیشنل کرکٹرزالامین حسین اور صابررحمن پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے تھے جس کی وجہ اٴْن کی جانب سے خواتین مہمانوں کو ہوٹل کے کمرے میں بلاناتھی۔جس کے بعد تمام کھلاڑیوں کو اپنے ہوٹل کمرے میں خواتین مہمانوں کو بلانے سے روک دیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ بی پی ایل کے رواں سیزن میں پاکستانی کرکٹرزمیںعمراکمل راجشاہی کنگز،شاہد آفریدی،ناصر جمشیداورانور علی رنگپوررائیڈز، محمد نوازاوررومان رئیس بریسل بلز،شعیب ملک چٹاکانگ ویکنز،احمد شہزاد،عمادوسیم، خالد لطیف ،شاہ زیب حسن ،سہیل تنویر اوراشعرزیدی کومیلا وکٹورینز ،جنیدخان اور محمد اصغرکھلنا ٹائٹنزکی جانب سے کھیل رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 14:14:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :