چینی شہر ٹائی کینگ کو2018 ء آئی اے اے ایف ورلڈ ریس واکنگ ٹیم چیمپین شپس کے انعقاد کی اجازت مل گئی

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:38

مائونٹی کارلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) چین کے شہر ٹائی کینگ کو گذشتہ روز یہاں ختم ہونیوالے عالمی اتھلیٹکس کی گورننگ باڈی کی کونسل کے اجلاس کی طرف سے 2018 ء آئی اے اے ایف ورلڈ ریس واکنگ ٹیم چیمپین شپس منعقد کرنے کا اختیار دیدیا گیا ، مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر میں صدر سی بیسٹائن کوئل کے زیر صدارت منعقدہ دوروزہ 207ویں آئی اے اے ایف کونسل کے اجلاس کے پہلے روز واحد امید وار کے طورپر بولی جیت لی چونکہ روس کو اس وقت آئی اے اے ایف کی رکنیت سے معطل کیا گیا ہے جو کہ ورلڈز کے اصل میزبان روس کے شیو بو ک سرے جنہیں 2013ء کے اواخر میں کونسل کی طرف منتخب کیا گیا تھا ،ریو 2016ء اولمپکس گیمز کے دوران کونسل کے آخری اجلاس سے محروم کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

بولی جیتنے کے بعد ٹائی کینگ کے نائب میئر اور آئی اے اے ایف کونسل کے رکن جائو کائی ڈو نے کہا کہ2018ء آئی اے اے ایف ورلڈ ریس واکنگ ٹیم چیمپین شپس کی میزبانی کرنا بلاشبہ ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 15:38:03