اینجلومیتھیوز اور دنیش چندیمل نے فٹنس مسائل سے نجات پانے کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:10

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) سری لنکن ٹیم کے کپتان، آل رائونڈر اینجلومیتھیوز اور نائب کپتان دنیش چندیمل نے خود کو فٹ قرار دیتے ہوئے رواں ماہ کے وسط میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی۔ دونوں کرکٹرز نے سری لنکن کرکٹ ڈائیلاگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کی تقریب کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

میتھیوز اور چندیمل فٹنس مسائل کے باعث حالیہ دورہ زمبابوے میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے اور ان کی جگہ رنگناہیراتھ اور اپل تھرنگا نے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میتھیوز اور چندیمل نے کہا ہے کہ وہ دورہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے تیار ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 16:10:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :