ڈی ویلیئرز اور مورنے مورکل فٹنس ثابت کرنے کیلئے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:50

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) عالمی ریکارڈ یافتہ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز اور فاسٹ بائولر مورنے مورکل فٹنس ثابت کرنے کیلئے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی فرنچائزز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی ویلیئرز اور مورکل رواں سال ویسٹ انڈیز میں منعقدہ کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد دونوں نے تاحال انٹرنیشنل میچ میں ملک کی نمائندگی نہیں کی لیکن توقع ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

کرکٹ سائوتھ افریقہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈی ویلیئرز جنہوں نے کہنی کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ، کینگروز کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز اور پھر دورہ آسٹریلیا مس کیا تھا بحالی صحت کے آخری مراحل میں ہیں اور اب وہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ٹائٹنز کی نمائندگی کر کے فٹنس ثابت کریں گے۔ مورکل ٹیسٹ سکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا گئے تھے لیکن فٹنس خدشات کی وجہ سے ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے، وہ ٹورنامنٹ میں واریرز کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 21:50:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :