میتھیوویڈ کے بارے ہتک آمیز بیان دینے پر میکسویل پر جرمانہ عائد کیا جائے، سٹیو سمتھ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:42

میتھیوویڈ کے بارے ہتک آمیز بیان دینے پر میکسویل پر جرمانہ عائد کیا جائے، سٹیو سمتھ

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے قائد اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ میتھیوویڈ کے بارے ہتک آمیز بیان دینے پر گلین میکسویل پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

(جاری ہے)

جارح مزاج بلے باز میکسویل شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں ویڈ کی زیر قیادت وکٹوریہ کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ ویڈ کپتان ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اوپر والے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں جو کہ ان کیلئے تکلیف دہ ہے۔

سمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ میکسویل کے اس بیان سے میرے سمیت تمام کھلاڑیوں کو مایوسی ہوئی ہے، ساتھی کھلاڑی، مخالف کھلاڑی اور میڈیا کی عزت و احترام کرنا ہر کھلاڑی پر لازم ہے، میتھیوویڈ کے بارے ہتک آمیز بیان دینے پر میکسویل پر جرمانہ ہونا چاہیے تاکہ مستقبل میں دوسرے کھلاڑی اس طرح کی حرکت سے باز رہیں۔

وقت اشاعت : 03/12/2016 - 17:42:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :