پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدراور سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست

جمعہ 5 اپریل 2024 19:37

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدراور سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران نیا وکیل پیش نہ کرنے پر پی سی بی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیاہے۔اورحکم۔

(جاری ہے)

جاری کیا ہے کہ آئندہ سماعت پر اگر پی سی بی کی طرف سے وکیل موجود نہ ہوا تو چیئرمین پی سی بی کو طلب کر لیا جائے گا،جمعہ کوسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ پی سی بی کی جانب سے محمد عرفان ظفر ہاشمی کو وکالت سے ہٹایا گیا، پرانے وکیل کو وکالت سے ہٹانے کے بعد نئے وکیل کی خدمات ہی نہ لی گئیں، نہ ہی کسی کو پیش کیا گیا، پی سی بی کا یہ رویہ عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے جو کہ ناقابل قبول ہے، پی سی بی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جو کہ آج عدالت میں پیش ہونے والے تمام وکلائ میں تقسیم کیا جائے گا، پی سی بی آئندہ سماعت سے قبل ہی جرمانہ ادا کرے، تحریری حکم نامے کی کاپی فورا پی سی بی کو بھجوائی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل چیئرمین پی سی بی کو فون کر کے عدالت کے احکامات سے مطلع کریں،آئندہ سماعت پر پیش ہونے والا پی سی بی کا وکیل مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہو، تیاری کیلئے مزید وقت نہیں دیا جائے گا، درخواست کو 13 اپریل 2024 کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کابھی حکم دیاہے۔

وقت اشاعت : 05/04/2024 - 19:37:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :