آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 164 رنز کی دلکش اننگز

اتوار 4 دسمبر 2016 13:30

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے 164 رنز بنائے، اس طرح وہ بطور کپتان آسٹریلیا کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیل کر سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سڈنی میں سٹیون سمتھ نے چھکوں اور چوکوں کی بارش کر دی اور گرائونڈ کے چاروں طرف خوبصورت سٹروک کھیلے، انہوں نے 157 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 164 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور چودہ چوکے شامل تھے۔ یہ ان کی ون ڈے کیریئر کی ساتویں اور بیسٹ اننگز ہے۔
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 13:30:04