قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر محمد عرفان خان نیازی کا اظہار تعزیت

منگل 6 دسمبر 2016 11:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر اور فالکن فٹ بال کلب کے صدر محمد عرفان خان نیازی، فیڈرل فٹ بال کلب کے کپتان لیاقت علی نے فیڈرل فٹ بال کلب کے سابق سیکرٹری محمد حنیف کی والد ہ کی وفات پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 11:41:30