پاکستان فٹبال فیڈریشن کی لڑائی نے کھیل کو پنپنے نہیں دیا، ہاجرہ خان

ساف چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حصہ لینے کی کوشش کی مگر پی ایف ایف کی جانب سے خاطر خواہ جواب نہیں ملا

منگل 6 دسمبر 2016 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی آپس کی لڑائی نے ملک میں کھیل کو روکا ہوا ہے۔ساف چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حصہ لینے کی کوشش کی مگر پی ایف ایف کی جانب سے خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ہاجرہ خان کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف میں آپس کی لڑائی نے ملک میں فٹبال کی سرگرمی کو معطل کیا ہوا ہے، نہ قومی چیمپئن شپ ہورہی ہے نہ ہی ملک سے باہر کوئی ایونٹ ہورہا ہے۔

ہاجرہ خان کا کہنا تھا کہ ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں نے اپنے طور پر اپنی مدد آپ کے حصہ لینے کیلئے سائوتھ ایشین فیڈریشن سے رابطہ کیا لیکن پی ایف ایف نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 12:46:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :